عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//خواتین کے قومی کمیشن نے ملک کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دفاتر کھولنے کی تجویز پیش کی ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے منظوری کا انتظار ہے۔چیئرپرسن وجیا راہتکر نے منگل کو کہا”ہم نے حال ہی میں وزارت کو یوٹیز میں کمیشن کے دفاتر کھولنے کے لیے ایک تجویز بھیجی ہے، ہم اس سلسلے میں ضروری منظوری اور اجازت کا انتظار کر رہے ہیں،” رہاتکر نے نامہ نگاروں کو بتایا”جموں و کشمیر ایک یوٹی ہے، اور موجودہ سیٹ اپ میں، خواتین کے لیے ریاستی کمیشن نہیں ہوگا، اس لیے یہاں کے معاملات کو نیشنل کمیشن فار ویمن دیکھے گا،یہاں خواتین کا کمیشن بہت مددگار ثابت ہوگا، لیکن تمام یوٹیز کمیشن کے تحت آتے ہیں،” ۔انہوںنے کہا کہ کمیشن جموں و کشمیر کی خواتین کی شکایات کو دور کرنے کے لیے مستقبل میں بھی عوامی سماعتیں کرے گا۔انہوں نے کہا”میں جموں و کشمیر کی بہنوں کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ کمیشن یوٹیمیں اپنی پوری کوشش کرے گا، ہم یہاں شکایات سننے کے لیے آتے رہیں گے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، کمیشن پچھلے چار دنوں سے سری نگر میں ہے کیونکہ ہمارے پاس 14 کیس ہیں۔ ہم نے عوامی سماعت میں شکایات سنے ہیں، ہمارے پاس کچھ واک ان شکایات تھیں جنہیں بھی اٹھایا جائے گا،”