عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر 23جولائی کو منعقد ہونے والے اپنے تمام امتحانات ملتوی کر دئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے دفتر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق جمعرات 23جولائی 2026کو ہونے والے یونیورسٹی کے تمام امتحانات آئندہ حکم تک ملتوی رہیں گے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات اور آئندہ اعلانات کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے جانے والے سرکاری نوٹیفکیشنز پر مسلسل نظر رکھیں۔