پونچھ/راجوری/تھنہ منڈی//یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں راجوری اور پونچھ میں ضلع صدر مقامات پر فل ڈریس ریہرسل کی گئی ۔اس سلسلے میں پونچھ میں سپورٹس سٹیڈیم پومیں فل ڈریس ریہرسل ہوئی جس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ ماسٹ کو سلامی دی جبکہ جموں کشمیر آرمڈ پولیس، جموں کشمیر پولیس، ہوم گارڈ، این سی سی، کے علاوہ مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے 26 دستوں نے بھی شرکت کی۔اس دوران ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے، ایڈیشنل ضلع کمشنر ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی، اے ایس پی انوار الحق، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شاہد نعیم، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر موہن لال شرما، چیف ایجوکیشن افسر محمد مشتاق، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ بجلی، محکمہ پی ایچ ای، ضلع افسر یوتھ اینڈ سپورٹس، سی ای او میونسپلٹی ارشاد صوفی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے یوم جمہوریہ کی کی اہمیت پر تقریر کی اور پونچھ میں ہورہے سرکارکی طرف سے کاموں کا تذکرہ کیا ۔ضلع صدر مقام کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی ایسی ہی تقریبات منعقد ہوئیں ۔اسی سلسلہ میں راجوری پولیس لائنز میں بھی فل ڈریس ریہرسل کی گئی جس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوتار سنگھ چب نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی ۔ اس دوران پولیس اور سکولی طلباء کے علاوہ دیگر کئی دستوں نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا ۔بعد میں رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے جنہیں بے حد سراہاگیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، ایڈیشنل ایس پی محمد یوسف ، اے سی آر عبدالقیوم میر ، ایگزیکٹو انجینئران ، ایس ڈی پی او امتیاز چوہدری و دیگرافسران بھی موجو دتھے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے پریڈ اور دیگر پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ راجوری میں وزیربرائے خوراک ، شہری رسدات ، امورصارفین و قبائلی امور چوہدری ذوالفقار علی9بج کر 55منٹ پرپولیس لائنز میں ترنگا لہرائیںگے ۔دریں اثناء بوائز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں یوم جمہوریہ کے پرو گرام کو حتمی شکل دی گئی۔ اس سلسلہ میں اسکول میں نائب تحصیلدار تھنہ منڈی فاروق احمد راتھر نے ترنگے کی سلامی لی۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم تھنہ منڈی مرزا محمد افضل،ایس ڈی پی او تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری، تحصیلدار تھنہ منڈی شاہد اقبال، ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر نذیر احمد ڈار،اسکول پرنسپل محمد صدیق گنائی، زونل فیزیکل آفیسر اشوک گنڈوترہ،زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی دیوان چند ٹھاکرودیگران بھی موجو دتھے ۔پروگرام میں ڈگری کالج تھنہ منڈی سمیت کئی اداروں کے طلباء نے بھی شرکت کی اور رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔یوم جمہوریہ کی تقریب جمعہ کے روز ماڈل بوائز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں منعقد کی جائے گی جس دوران ایس ڈی ایم ترنگا لہرائیںگے جبکہ ایس ڈی پی او اس کی سلامی لیںگے ۔