برسلز // یورپی یونین کی پارلیمان نے دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کی تو یونین میں شمولیت سے متعلق مذاکرات معطل کردیے جائیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی پارلیمان نے ترکی سے متعلق تنقیدی رپورٹ کو منظور کر کیا تھا، جس میں ارکان پارلیمان نے انقرہ کی شمولیت سے متعلق مذاکرات کو جمہوری اصلاحات سے مشروط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ پارلیمان کا کہنا تھا کہ ترکی کو اپنی پالیسیوں پر ثابت قدم رہنا ہے تو اسے بات چیت کو معطل کر دیا چانا چاہیے۔ رپورٹ پر بحث کے بعد ارکان پارلیمان کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیاکہ حالیہ برسوں میں انقرہ حکومت نے خود کو یورپی یونین کی اقدار اور معیارات سے بہت دور کر لیا ہے۔ اس کے نتیجے میں تعلقات تاریخی طور پر سب سے نچلی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ ارکان پارلیمان نے اپنی رپورٹ میں ترکی میں انسانی حقوق کے ریکارڈ اور اس کی خارجہ پالیسیوں پر بھی نکتہ چینی کی۔