ہیرو آئی لیگ فٹبال چمپئن شپ

سرینگر// رئیل کشمیر نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے شیلانگ لاجونگ کو 12 ویں ہیرو آئی لیگ فٹ بال چمپئن شپ میں منگل کو 6-1 سے ہرا دیا اور ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ریئل کشمیر کی جانب سے اس کے گھانا کے فارورڈ ابیدنیدو کوفی نے 25 ویں اور 83 ویں، میسن رابرٹسن نے 37 ویں، نگین  تمانگ نے 42 ویں، گنورے رذو نے 50 ویں اور سرچندر سنگھ نے 74 ویں منٹ میں گول کئے۔ شیلانگ کا واحد گول سیموئیل لنگدو نے 28 ویں منٹ میں کیا۔ریئل کشمیر کی اس سیزن میں سات میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے اور وہ ٹیبل میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیر ٹیم اور چرچل برادران کے ایک برابر پوائنٹس ہیں لیکن بہتر گول اوسط کی بنیاد پر چرچل دوسرے مقام پر ہے۔ شیلانگ کی ٹیم آٹھ  میچوں میں صرف چار پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔ تمانگ ہیرو آف دی میچ رہے۔یو این آئی