غلام نبی رینہ
کنگن/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سونمرگ کا دورہ کیا اور سالانہ شری امرناتھ یاترا کے لئے سونمرگ مارکیٹ ایسوشیشن ہوٹلرس پونی والوں اور دیگر خدمات فراہم کرنے والے نمائندوں کے ساتھ بات کی۔ وفوڈ نے لیفٹیننٹ گورنر سے یاترا کے ہموار طرز عمل سے متعلق مختلف اہم معاملات پیش کئے لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں ان کے ذریعہ نمایاں کردہ امور کے مناسب غور و فکر اور مناسب ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یاترا سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی فلاح و بہبود کے لئے شری امرناتھ شرائن بورڈ اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے عزم کا بھی اعادہ کیا، ہوٹلرس ایسوشیشن سونمرگ کے صدر فاروق احمد حافظ،شہذاد رسول امتیاز احمد وانی نے ایل جیسے ہوٹلرس کو درپیش چند مسائل کے بارے میں بتایا ۔ایل جی نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجحاتی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ ہوٹلرس وفد نے مطالبہ کیا کہ سونمرگ میں گنڈولہ پر کام شروع کیا جائے ۔