عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پرنسپل سیکرٹری زراعت شیلندر کمار نے کل ڈائریکٹرز، جوائنٹ ڈائریکٹرز، صوبائی سربراہان، سکیم سربراہان، محکمہ زراعت، باغبانی، مویشی بھیڑ پالنے اور ماہی پروری کے محکموں کے سیکٹرل افسران کی ایک میٹنگ طلب کی اور ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرا مCAPEX اور CSS کے تحت مالی کامیابیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میںہولیسٹک ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پروگرام (HADP) کے تحت منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ زراعت، باغبانی،پشو و پالن اور ماہی پروری کے محکمے کے ذریعے مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں بشمول RKVY، MIDH، ATMA، NFSM، PM KISAN، PMFBY، سوائل ہیلتھ کارڈ سکیم، KCC سکیم وغیرہ پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔شیلندر کمار نے HADP اور CAPEX اور CSS کے مختلف منصوبوں کے تحت فنڈز کے تیز رفتار اور منصفانہ خرچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ ایچ اے ڈی پی پروجیکٹوں کے تحت مختص فنڈز، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے مختلف اجزاء کو مقررہ مدت میں خرچ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے تمام اخراجات کے دوران شفافیت اور جوابدہی کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔پرنسپل سکریٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر علاقے کے کسانوں تک پہنچیں اور انہیں زراعت، باغبانی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں جدید ترین کسان دوست ٹیکنالوجیز کے ذریعے HADP کے بارے میں آگاہ کریں۔