ہنگامی جراحی کے دوران مریضہ کے پیٹ سے11کلووزن کی رسولی برآمد

سرینگر//سرینگر کے ایک نجی اسپتال میں ایک غیر معمولی ہنگامی جراحی انجام دی گئی۔ایک 21سالہ لڑکی کے پیٹ سے معروف سرجن ڈاکٹر میر سمیع اللہ نے ایک بہت بڑی رسولی نکالا۔یہ رسولی غیرمعمولی طور بڑی تھی جس نے بل کھایا تھااور اس سے خون بہاتھا۔مریضہ کاپیٹ پھولا ہواتھااور وہ درد سے بلبلا رہی تھی۔اس کے جسم میں صرف چھ پوائنٹ خون تھا۔اسپتال میں اس کا آپریشن کیاگیااور گیارہ کلو رسولی جس سے خون بہاتھا،نکالی گئی۔مریضہ کی حالت اب مستحکم ہے اوراس کا علاج ہورہاہے۔لڑکی کے والدین خوش تھے کہ ان کی بچی کی جان بچ گئی ۔ڈاکٹر میر سمیع اللہ نے ایسی 10000جراحیاں انجام دی ہیں۔