نئی دہلی// جمعہ کوایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی پیگاسس جاسوسی کیس اور کسانوں کی تحریک پر شوروغل و ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہو سکے،جس کے بعد پیر کی صبح 11 بجے تک کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔
جیسے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صبح 11 بجے وقفہ صفر کا اعلان کیا ، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے لگانے لگے۔ ترنمول کے ارکان ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے۔
بائیں بازو کی جماعتیں ، شرومنی اکالی دل ، راشٹریہ جنتا دل اور شیو سینا کے ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے تھے۔