سرینگر//عالمی یوم ہنر مندی کے موقعہ پر گورنمنٹ وومنز آئی ٹی آئی بمنہ میں کل نوجوانوں میں ہنروں کے فروغ کے لئے ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا اہتمام محکمہ تیکنیکی تعلیم کی طرف سے کیا گیاتھا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹرٹیکنیکل ایجوکیشن مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھیں۔جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ ،جنرل منیجر ڈی آئی سی سرینگر،سی ای او سرینگر،ممبر سول سوسائٹی ،ای ڈی آئی پانپور کے نمائندے ،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی آئی اورمعروف صنعتکاروں کے علاوہ طلبأ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔تقریب میں بولتے ہوئے مقررین نے موجودہ دور میں ہنروں کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور طلبأ وطالبات میںہنرمندی کارحجان اجاگر کرنے کے لئے ٹھوس توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔تقریب میں کئی صنعتی اداروں کے نمائندوں نے بھی ہنروں کے فروغ کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔