سرینگر//اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ایک مرتبہ پھر پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمہ کیلئے صبر و تحمل کامظاہرہ کیا جائے ۔ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ تحمل مزاجی سے کام لیں اور کسی بھی قیمت پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں ۔سی این آئی کے مطابق بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ ہمیشہ اس بات کیلئے تیار ہے کہ دونوںممالک کے مابین کشیدکی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے ۔