’’ ہماری سڑک ‘‘ اور ’’ تعمیر ترقی ‘‘ موبائیل ایپس کا آغاز

 شہریوں کو تعمیراتی و دیگرمنصوبوں کی تفصیلات تک رسائی حاصل ہو گی : ایل جی 

 
جموں//ای گورننس ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نظام میں شفافیت لانے کی طرف ایک بڑے قدم کے طور پرلیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے آج جے کے پبلک ورکس ۔ آن لائین منیجمنٹ ، مانیٹرنگ اور اکاؤنٹنگ سسٹم  کے علاوہ محکمہ پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) کی دو ایپس ’’ ہماری سڑک ‘‘ اور ’’ تعمیر ترقی ‘‘ کا آغاز کیا ۔ سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ ( سی ۔ ڈی اے سی ) اور جے اینڈ کے ای گورننس ایجنسی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے تیار کئے گئے ان ایپس سے جی آئی ایس بہتر انفراسٹریکچر منیجمنٹ سسٹم ، جیو ٹریکنگ سڑکیں ، انفراسٹریکچر کی آن لائین تلاش ، جی آئی ایس معلومات میںنئے انفراسٹریکچر کا اضافہ ، اوپن سٹریٹ میپ کے ساتھ ڈرا روڈ اور انفراسٹریکچر کی متحرک اپڈیٹ کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی مکمل آن لائین منیجمنٹ اور مانیٹرنگ میں آسانی ہو گی ۔ ان ایپس سے انسانی وسائل کی سرگرمیوں یعنی مکمل آٹو میشن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی آن لائین تفصیلات ، آن لائین سنیارٹی لسٹ ، آن لائین اے پی آر ، نئے ملازم کی شمولیت کے علاوہ ملازمین کی معلومات کی آن لائین اپ ڈیٹ فراہم ہو گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کے مجموعی کام میں شفافیت بڑھانے اور جن بھاگیہ داری کی عوامی ڈومین میں معلومات کیلئے پروجیکٹ کے عمل کا ایک لازمی حصہ بنانے پر محکمہ پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) کو آن لائین پورٹل اور موبائیل ایپس تیار کرنے پر مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ آن لائین اقدامات کا مقصد نئی شکایات کی آن لائین رجسٹریشن ، شکایات کاپتہ لگانا ، آن لائین مانیٹرنگ اور رئیل ٹائم شکایات رپورٹ جیسی اہم خصوصیات کا احاطہ کرتے ہوئے شکایات منیجمنٹ سسٹم کو زیادہ مضبوط اور جوابدہ بنانا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ اب لوگ ’’ ہماری سڑک ‘‘ ایپ کے ذریعے محکمہ پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) سے متعلق اپنی شکایات کو رجسٹر کر سکتے ہیں اور ان  سے متعلق جانکاری حاصل کر سکتے ہیں ، جبکہ ’’ تعمیر ترقی ‘‘ ایپ فیلڈ عملے کے ذریعے پروجیکٹ کی حثیت کو متحرک اپ ڈیٹ کر کے پروجیکٹ کی موثر نگرانی کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص بٹن کے کلک سے مکمل اور جاری منصوبوں کی تفصیلات حاصل کر سکتا ہے ۔ اس سے قبل محکمہ پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار نے لفٹینٹ گورنر کو جے کے پبلک ورکس ۔ آن لائین منیجمنٹ ، مانیٹرنگ اینڈ اکاؤنٹنگ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی ۔ دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر نے امر ناتھ یاترا کے راستوں پر محکمہ پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) کے ذریعے چلائے جانے والے کاموں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا اور ان کی تکمیل کیلئے سخت ہدایات جاری کیں تا کہ تمام خدمات یاترا شروع ہونے سے پہلے بحال کی جا سکیں ۔