عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموںو کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدراور حلقہ انتخاب شالہ ٹینگ کے ممبر اسمبلی طاریق حمیدہ قرہ نے جموںو کشمیر میں سیلاب کے بعدمتاثرہ لوگوں کے لئے ایک پیکیج کا مطالبہ کیا ہے ۔ہماری ریاست ہمارا حق ،جموںو کشمیر کے قدرتی آفت کے پیش نظر عارضی طور ملتوی کی گئی ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ میں گزشتہ روزمیں سرینگر جموںسے سرینگر جموںو سرینگر ہائے وے سے آیا تاکہ میں شاہراہ کی زمینی صورتحال کو از کود جائزہ لے سکوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے جموں میں 7دن تک قیام کر کے وہاں کے ہر علاقے کا از خود جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا یہ ایک قدرتی آفت ہے اور سیلاب ،اور تودے گر آنے کی وجہ سے کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہاپہلے سے شروع کی گئی مہم ہماری ریاست ہمار حق سے متعلق اس بارے میں جموں اور کشمیر میں الگ الگ مقامات پر اس بات پات غور خوص کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا ہم نے دیکھا ہے کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ایک صنعت یا شعبے کو نقصان نہیں پہنچا ہے بلکہ ہر ایک شعبہ متاثر ہوا ہے ۔قرہ نے کہا یہ قدرتی آفت تھی ہم کسی ہر الزام نہیں لگائیں گے ۔تاہم انہوں نے کہا میٹنگ سرینگر جموںشاہراہ کے حوالے سے بات ہوئی ہے ۔