عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//تاجر انجمنوں نے لیبر کمشنر جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت ہفتہ وار ’’تعطیل‘‘منانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹریڈرس فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری بشیر احمد کونگپوش نے کہا کہ دکانداروں اور تاجروں کو چاہئے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ لیبر قوانین کی پروی ہو اورکارکنوں اور سیلز مینوں کو ان کے حقوق ملیں ۔لال چوک ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سربراہ فرحان کتاب نے کہا کہ انکی انجمن اس ہدایت کے مقصد کی حمایت کرتا ہے، جو کارکنوں کی فلاح و بہبود اور قانونی تقاضوں کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے عملدرآمد کے عمل میں متعلقین کی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔