عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شمولیتی ترقی کے عزم کو مضبوط کرتے ہوئے جے اینڈ کے بینک نے معذور افراد (PwDs)کی فلاح و بہبود کیلئے سی ایس آر منصوبہ ‘پروجیکٹ سمارتھ’ شروع کیا۔ اس منصوبے کے نفاذ کیلئے بینک نے آج Artificial Limbs Manufacturing Corporation of India (ALIMCO) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU)پر دستخط کیے۔ALIMCOایک شیڈول C، Mini-Ratnaکیٹیگری II کی مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے جو وزارت سماجی انصاف و تقویت معذور افراد (GoI)کے تحت کام کرتی ہے اور 50سال سے زیادہ عرصے سے سائنسی بنیادوں پر بنائے گئے اسسٹِو ڈیوائسز تیار اور تقسیم کر رہی ہے۔بینک کے جنرل منیجر (CSR)محمد مظفر وانی نے دستخطی تقریب کی صدارت کی جبکہ DGM (CSR)حفیظہ رحیم نے بینک کی جانب سے اور ALIMCO کے انچارج موہالی سینٹر اشوندر سنگھ نے اپنی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔محمد مظفر وانی نے کہا’’پروجیکٹ سمارتھ بینک کے CSRوژن کے عین مطابق ہے اور ہمارا مقصد معذور افراد کی خودمختاری، عزت نفس اور خود انحصاری کو فروغ دینا ہے‘‘۔منصوبے کے تحت 2800 سے زائد مستحق افراد کو مصنوعی اعضا، وہیل چیئرز، ٹرائکِل، ہیرنگ ایڈز اور آرتھو ٹک سپورٹس بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ زیادہ آزاد اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ یہ سہولیات راجوری، اننت ناگ، سرینگر، جموں اور بارامولا کے اضلاع کے علاوہ دہلی، ممبئی، کولکتہ اور بنگلور میں بھی دستیاب ہوں گی۔