سرینگر// ہری سنگھ ہائی سٹریٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم اور کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر کی طرف سے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ کا دورہ کرکے موقعہ پر ہی گاڑیوں کی پارکنگ جگہ کی نشاندہی کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔اس موقعہ پر تاجروں نے بتایا کہ چونکہ ہری سنگھ ہائی سٹریٹ کا علاقہ انتہائی مصروف ترین اور اہم بازار ہے لہذا یہاں آنے والے صارفین کیلئے گاڑیوںکیلئے پارکنگ کا انتظام کرنا گزیر بن گیا ہے ۔طاہر سلیم نے تاجروں کو یقین دلایا کہ اس اہم معاملے کی طرف سرکار کی توجہ دلائی جائے گی ۔