عظمیٰ نیوز سروس
گروگرام//ریلائنس ایم ای ٹی سٹی (ماڈل اکنامک ٹائون شپ لمیٹڈ‘ جو ہندوستان کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے مربوط سمارٹ شہروں میں سے ایک ہے، نے ایم ای ٹی سٹی میں BEUMERگروپ کی نئی جدید ترین فیکٹری کے افتتاح کا اعلان کیا۔BEUMERنے MET City کو ہندوستان میں اپنے مینوفیکچرنگ فٹ پرنٹ کو بڑھانے کیلئے اپنی ترجیحی منزل کے طور پر چنا ہے۔ نئی افتتاحی سہولت جدید مینوفیکچرنگ اور عالمی کاروباری اداروں کیلئے ایک اہم مرکز کے طور پر METسٹی کی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ ریلائنس METسٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ولبھ گوئل نے کہا’’ہم BEUMER گروپ کو MET Cityکے عالمی معیار کے صنعتی ایکو سسٹم میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ یہاں ایک جدید مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنے کا ان کا فیصلہ عالمی کمپنیوں کے اس اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو MET سٹی کے اعلی انفراسٹرکچر، اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ ہندوستان کی سب سے جدید اور پائیدار صنعتی بستی کی تعمیر کے ہمارے وژن کو تقویت دیتا ہے‘‘۔اس سنگ میل پر غور کرتے ہوئے BEUMERگروپ کلسٹر ASIAکے سی ای او نتن ویاس نے کہا کہ BEUMERہمیشہ سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرتا رہا ہے‘‘۔