بانہال//آگ سے متاثرہ ہجوا تحصیل کھڑی مہومنگت کے لوگوں کی مدد کیلئے عام لوگ، سیاسی ، سماجی و رضاکار تنظیمیں ، فوج اور تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے مختلف طریقوں سے اپنی مدد پہنچانے میں پیش پیش ہیں اور تمام لوگوں سے انسانیت کے ناطے 32 متاثرہ کنبوں کی مدد کیلئے اپیل کی جارہی ہے۔ آگ کی اس ہولناک واردات میں بارہ رہائشی مکانوں میں رہنے والے 32 کنبوں کے قریب ڈیڑھ سو افراد بے گھر ہوئے تھے اور ان کنبوں کا تمام سامان راشن ، بسترے ، کپڑے اور نقدی رقم۔جل گئی یے اور متاثرہ افراد تن پر لگے کپڑوں کے سوا کچھ بھی نہیں بچا سکے ہیں۔ اپنے سوختہ مکانوں کے نیچے دبے کوئنٹلوں کے حساب سے جل رہے راشن اور دیگر سامان سے دھواں اٹھ رہا ہے اور یہاں آنے والے لوگوں اور لیڈروں کو دیکھ کر متاثرین زارو قطار قطار رو ریےنہیں اور اپنی تباہی کی داستان بیان کرتے ہیں۔کھڑی مہو۔منگت کے مقامی لوگوں ، بانہال والنٹیرز کے رضاکاروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہجواہ آگ متاثرین کی بھرپور مدد کیلئے سامنے آئیں کیونکہ بیشتر اگ متاثرین مزدور پیشہ لوگ ہیں اور زریعہ معاش کیلئے بیشتر مرد لوگ سردیوں میں پنچاب میں کام کرتے ہیں۔بانہال والنٹیرز نامی رضاکار تنظیم نے ہجو lہ متاثرین کیلئے کچن میں کام آنے والے برتن دیئے ہیں جبکہ راشن کی فراہمی کیلئے بھی بانہال والنٹیرز سرگرم ہے۔ فوج کی طرف سے جہاں آگ پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے وہیں فوج نے بدھ کے روز متاثرین کیلئے مفت ادویات کا انتظام رکھا تھا ۔ اس کے علاہ ریلوے تعمیراتی کمپنی افکان اور ارکان انٹرنیشنل نے بھی لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین ڈاکٹر شمشادہ شان اور دیگر افسروں اور کونسلروں کے ہمراہ دورہ کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے ریڈ کراس فنڈ کے تحت متاثرین کیلئے ایک لاکھ کی عبوری امداد ریلیز کی اور فی کنبہ کو 3125 روپئے کی رقم تقسیم کی گئی۔