یو این آئی
ہانگ کانگ/رابن اتھپا کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کو ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں جمعہ کو پاکستان کے خلاف میچ میں چھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ اووروں میں دو وکٹوں پر 119 رن بنائے ۔ بھرت چپلی نے 16 گیندوں پر (53) اور کپتان رابن اتھپا نے آٹھ گیندوں پر 31 رن بنائے ۔ ہندستان کے 119 رن کے جواب میں پاکستان نے پانچ اووروں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 120 رن بنالئے اور میچ چھ وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے آصف علی 14 گیندوں پر 55 رن کی اننگز کھیلنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ۔ محمد اخلاق نے 12 گیندوں (ناٹ آؤٹ 40) اور فہیم اشرف نے پانچ گیندوں میں (22 ناٹ آؤٹ) رن بنائے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہر ٹیم چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہندوستان پول سی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ ہے ۔