ھماکوں کے بیچ ایل اوسی تجارت ،50ٹرک آر پار

پونچھ //سمت بھارگو//ہندو ستان اور پاکستان کے مابین حالیہ دنوں سے پیدا ہوئی سرحدی کشیدگی کے باوجود پونچھ روالکوٹ تجارتی مرکز سے سازو سامان سے بھر ہوئے 50ٹرک آر پار ہوئے ۔پونچھ ٹرید سنٹر سے وابستہ کسٹوڈین فرید کوہلی کے مطابق پونچھ سے کل 34ٹرک پاکستان روانہ ہوئے جبکہ اسی طرح پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے مختلف سازو سامان سے بھر ے ہوئے 16ٹرک پونچھ آئے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ تجارت پُر امن ماحول میں ہوئی ۔یاد رہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیاں حالیہ دنوں سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد سرحدی علا قوں میں حالات کشید ہ ہیں ۔