جموں// پولیس نے گھروٹا میں ایک بدنام مجرم کو تیز دھار ہتھیار کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے کینگر طلاب کے پاس ایک ناکہ لگایا تھا جہاں انہوں نے جموں تحصیل کیران نالہ کے رہائشی فرمان علی ولد شیر محمد نامی ایک مشتبہ شخص کو روک لیا۔پولیس نے بتایا کہ "وہ جموں سے موٹرسائیکل والی رجسٹریشن جے کے 02 کے 5037 پر جموں سے آرہا تھا جب پولیس نے اسے پکڑ لیا "۔پولیس نے مزید بتایا کہ اس کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے انھوں نے ایک چھری (تیز دھار ہتھیار) برآمد کیا۔تھانہ گھروٹا میں ایک کیس زیر نمبر20/2021زیر دفعہ 4/25آرمز ایکٹ درج کیاگیا ہے۔