گول//ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول کے سی ایچ سی ہسپتال میں قریباً نو سال قبل لگایا گیا سولر پلانٹ آج اس قدر ویران ہے جیسے اس ہسپتال میں کوئی انتظامیہ ہی موجود نہیں ہے ۔ وہیں ہسپتال میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوںکو شدید پریشانیوں سے دوچارہونا پڑ رہا ہے ۔یاد رہے گول کی عوام نے لڑائی جھگڑا کرکے کسی لیڈر سے یہ سولر پینل لگوایا تھا مگر ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی سے آج یہ سولر پینل ٹوٹ گیا ہے اس کی پلیٹیں الٹی پلٹی پڑی ہیں۔پلیٹیں اس قدر تباہ وبرباد ہوگئی ہے، اس سولر پینل کو وقت پر کوئی بھی دیکھ بال نہیں ہوئی ہے اسی لئے یہ پینل ویران ہوگیا ہے۔ گول کے معزز لوگوں نے بتایا اگر چہ اس سولر پینل کی مدد سے مریضوں کو کسی حد تک مشکلات میں ازالہ ہوتا تھالیکن آج یہ خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا جب بجلی نہیں ہوتی تھی تو سولر کو استعمال کیا جاتا تھا مگر آج یہ سولر پینل کھلے آسمان تلے چارج ہورہا ہے۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر رام بن وسی ایم او رام بن سے مطالبہ کیا ہے کہ گول علاقے کا دورہ کیا جائے اور یہاں کے لوگوں کی مسائل سنے جائیںاور ہسپتال کی حالت کو بہتر بنایا جائے تا کہ غریب لوگوں کو آسانی ہو سکے۔ انہوں مزید کہا ہسپتال کے اندر اس وقت بہت ساری اسکیمیں ہے جن کا فائدہ لوگوں کو نہیں ملا رہا ہے۔