گول میں15مویشی بازیاب ، سمگلر گرفتار

گول//ایس ایس پی رام بن موہن لال کی سربراہی اورایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ کی قیادت میںپولیس کی ایک ٹیم نے جس کی نگرانی ایس ایچ او گول کر رہے تھے ، نے گول مہو رروڈ پر ایک ناکہ لگایا جس دوران ایک مویشی سمگلر کو گرفتار کیا اور اس سے15مویشی باز یاب کئے۔ سمگلر عاشق حسین ولد امکلا ساکن جمن کو گرفتار کیا اور اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔