گول//گول میں مختلف سڑکوںکی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ان سڑکوں پرمیکڈم کاکام جاری ہے اس سلسلے میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن ضلع رام بن ڈاکٹر شمشادہ شان نے گول سلبلہ روڈ پرمیکڈم کے کام کا جائزہ لیا اور اس موقعہ پرانہوں نے کہاکہ تمام سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ۔اس سے قبل جمن ہارہ روڈ پرگزشتہ روز ایک کلومیٹر روڈ پر میکڈم ڈالاگیا۔ اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام خستہ حال سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہابھی تک جتنی بھی سڑکیں بنی ہیںتمام کی حالت نہایت خستہ حالت ہے اور اسی کے پیش نظر محکمہ نے ضلع میں ان سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بلیک ٹاپنگ کاکام شروع کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ امسال تمام سڑکوں پربلیک ٹاپ پڑنا چاہئے اس کے ساتھ ساتھ آبِ نکاس اور پاسنگ زون کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہر جگہ سے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سڑکوں پربلیک ٹاپ کیا جائے انہوںنے کہاکہ کم ازکم پانچ سال اس کام کو نکلنا چاہئے اور اگر کہیں پربھی کوئی مشکلات آتی ہیں وہ ہم تک پہنچائیں ۔۔انہوں نے اس موقعہ بی ڈی سی ممبر ، سرپنچوں سے کہاکہ وہ تعمیراتی کاموں کی نگرانی کریں کہاں کیا مشکلات آ رہی ہیں اس کو دھیان رکھیںلوگوں کے مسائل حل کریں ۔