زاہد بشیر
گول// آئے روز محکمہ بجلی نے گول سب ڈویژن میں بجلی چوری کو روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کاروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے پیش نظر گول بازار وملحقہ جات میں انسپکٹر عبدالحمید کی صدارت میں ایک ٹیم نے چھاپہ ماری کاروائی شروع کر دی ۔ اس دوران محکمہ کے اہلکاروں نے کئی گھروں سے نا جائز طور پربجلی کو استعمال کرنے پر ان کے بوائلر وغیرہ ضبط کئے اور ہدایت دی کہ جلد از جلد اپنے کنکشن رجسٹر کروائیں اور اگر کوئی غیر رجسٹر کنکشن پایا گیا تو پانچ ہزار تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے اس دوران لوگوں سے کہا کہ جو غیر مستقل کنکشن ہیں وہ MSTاسکیم کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں اور اپنے اپنے کنکشن رجسٹرڈ کروائیں تا کہ آپ کو آگے کوئی پریشانی نہ ہو سکے ۔