زاہد بشیر
گول//گول بیوپارمنڈل صدر کے لئے انتخاب ہوا جس میں صبح نو بجے سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوا اور 3بجے بعد دوپہر اختتام پذیر ہوا۔ اس انتخاب میں 5افراد قسمت آزمائی کر رہے تھے جن میں اسرار احمد شاہ ، جاوید احمد شان ، عبدالحمید بٹ ، بشیر احمد میر اور محبوب المختیار بٹ شامل تھے ۔بیوپارمنڈل میں کل ووٹوں کی تعداد564تھی جن میں سے459ووٹ پڑے ۔ جس میں سے اسرار احمد شاہ کو 230ووٹ پڑے ، جاوید احمد شان کو214ووٹ ، بشیر احمد میر کو 2ووٹ پڑے ، عبدالحمید بٹ کو 7ووٹ پڑے ، محبوب المختار بٹ کو کوئی ووٹ نہیں پڑا جبکہ 4ووٹ رد ہوئے۔ اس طرح سے اسرار احمد شاہ نے جاوید احمد شان کو 14ووٹوں سے ہرایا ۔ یہ انتخاب پولیس و انتظامیہ کی نگرانی میں ہوا اور صبح سے ہی پولیس کے حفاظتی دستے مامور تھے اور انتظامیہ بھی وقفے وقفے سے اس انتخاب کا جائزہ لے رہی تھی ۔ جیت حاصل کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے اسرار احمد شان نے کہا کہ یہ میری جیت نہیں بلکہ تاجر طبقہ کی جیت ہے اور مجھے اُمید ہے کہ جو وعدے منشور میں میں نے کئے ہیں اُن کو ضرور پورا کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت کی اہم ضرورت تھی اور ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور جب تک مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے میں پورا کرنے کے لئے کوشش کروں گا ۔ انہوں نے تاجر طبقہ کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی مسئلے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔