زاہد بشیر
گول// سب ڈویژن گول کے علاقہ سیری پورہ ٹھٹھارکہ بگن داری میں عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہی ہے۔ اگر چہ یہاں پر محکمہ نے ایک حوض تعمیر کیا جس سے گریوٹی لائن علاقہ گنگوت کے لئے نکالی گئی تھی لیکن پائپوں کی قلت کی وجہ سے اس کو ادھورا چھوڑا گیا اور عوام کو پانی فراہم نہیں کیا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ کے پاس اُس وقت پائپیں نہیں تھیں جس وجہ سے محکمہ نے کام کو ادھورا چھوڑا ۔ لوگوں نے کہا کہ لوگوںنے کہا کہ اس ادھوری چھوڑی گئی گریوٹی لائن سے محکمہ کے ملازمین نے آگے صرف ایک گھر کو پانی دیا جبکہ وہاں پر دیگر چھ سات گھروں کو نظر انداز کیا گیا ۔ لوگوں نے کہاکہ علاقہ میں لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں اور یہاں کی عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو رہی ہے ۔ انہوں نے محکمہ کے اے ای ای و گول انتظامیہ سے اپیل کی کہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت کو دور کرنے کے لئے علاقہ میں ایک ٹیم بھیجی جائے تا کہ وہ علاقہ کا جائزہ لے گی اور پانی کی قلت کو دور کرے گی۔