گول: ریچھ کے حملے میں ایک زخمی

گول//یہاں دگن ٹاپ کے پتھریاں علاقہ میں گزشتہ شام چھ بجے کے قریب ایک چر اوہے پر ریچھ نے حملہ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فقیر محمد ولد فتح محمد ساکنہ بن داچھن جو کہ پتھریاں ڈھوک میں اپنے مویشیوں کے ساتھ تھا کہ اچانک اس پر ایک ریچھ نے حملہ کر دیا اوراس نے ہمت نہ ہاری اور اس ریچھ کے ساتھ بہت دیر تک لڑتا رہا اور اپنا بچائو کرتا رہا اور ریچھ نے اسے حملہ کر کے زخمی کیا اس کے با وجود فقیر محمد نے ہار نہ مانی اوربالآخر ریچھ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ فقیر محمد کوسب ضلع ہسپتال گول لایا گیا جہاں پر وہ زیر علاج ہے ۔ اس سلسلے میں وائلڈلائف محکمہ کی ٹیم بھی پہنچی اور انہوںنے اس بارے میں کیس بھی درج کر لیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی۔مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فقیر محمد کو معاوضہ دیا جائے تا کہ وہ اپنے عیال کو پال سکے  کیونکہ وہ اب کافی مدت کے لئے کام کرنے کے قابل نہیں ہے اور عیال فاقہ کشی کا شکار بھی ہو سکتا ہے ۔