زاہد بشیر
گول//گول پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ تین افراد شدید برف باری کے باعث آلو فارم کے قریب پھنس گئے ہیں۔ یہ افراد گول سے مہور کی جانب سفر کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منظور احمد ولد محمد شفیع ساکن سنگرو عبدالرشید ولد عبدالعزیز ساکن شکاری اور محمد حفیظ ولد عبدالرشید ساکن سنگرو تحصیل مہور، ضلع ریاسی شہریوں کو بحفاظت نکالا ۔ اطلاع ملتے ہی گول پولیس اور جی آر ای ایف کے اہلکاروں پر مشتمل ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیا۔ پولیس پارٹی فوراً جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی۔شدید برف باری، خراب موسم اور برف سے ڈھکے دشوار گزار راستوں میں تقریباً 10کلومیٹر پیدل سفر کے بعد پولیس ٹیم اور جی آر ای ایف کے اہلکاروں نے تمام پھنسے ہوئے مسافروں کو کامیابی کے ساتھ تلاش کر کے بحفاظت نکالا۔تمام افراد کو بحفاظت واپس گول منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔