گول//شدیدگرمی اورخشک موسم کے ساتھ ساتھ پانی کے چشمے بھی سوکھ رہے ہیں جس وجہ سے گول بازارودیگرعلاقوں میں پانی کی شدیدقلت سے لوگ کافی پریشان ہیں۔وہیں۔کچھ ایسے بھی جگہیں ہیں جہاں چوبیس گھنٹے پانی ضائع ہورہاہے اورمحکمہ جل شکتی کی جانب سے بنائے گئے لاکھوں کے حوض بھی پیاسے ہیں۔ گول بازاروملحقہ جات اور زوہدمحلہ کے لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی شدیدقلت سے وہ کافی پریشان ہیں جس وجہ سے کئی کئی کلومیٹر دور جاکرخواتین کوپانی لاناپڑتاہے۔ اگرچہ ہسپتال کے نزدیک پمپ کوچالوکرنے سے پانی کی قلت دورہوجانی تھی لیکن اس کے بعدمزیدپانی کی قلت پائی گئی۔وہیں کچھ لوگوں۔کاکہناہے کہ گول کے شلہ پیٹھ پرجوحوض ہیں اوران حوضوں میں دہائیوں سے جوپانی آتاتھا اسکوبندکردیاگیا جس وجہ سے پانی کی قلت پائی گئی۔وہیں دوسری جانب آئے روزگول بازاروملحقہ جات میں آبادی میں اضافہ بھی ایک سبب بناہواہے اوردہائیوں پرانی پائپیں جو لگائی تھیں ان ہی پرگزاراکیاجارہاہے۔ لوگوں نے محکمہ جل۔شکتی اورگول انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ پانی کی اس قلت کوجلدازجلددورکیاجائے تاکہ لوگوں کی پریشانی حل ہو۔