گول// بلاک گول اور سنگلدان بلاک میں محکمہ رورل ڈولپمنٹ کی جانب سے گرام سبھائوں کا انعقاد ہوا جس میں گول کے پنچایت اے ، بی اورسی کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس سبھا کی صدارت پنچایت سکریٹری فاروق احمد نے کی جبکہ اس موقعہ پر محکمہ دیہی یرقی کے ملازمین بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوگوں کو پی ایم وائی اسکیم سمجھائی گئی اور لوگوں سے کہا کہ ہر مستحق کو اُس کا حق دیا جائے گا ۔انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ پہلے جو پی ایم اے وائی فہرست تیار ہوئی تھی وہ مردم شماری 2011کے تحت بنی ہوئی تھی جس میں کافی مستحق لوگ رہ گئے تھے اب جبکہ اس میں پھیر بدل کیا جائے گا جن لوگوں کے گھر پکے ہیں اُن کو اس فہرست سے نکال دیا جائے گا اور اس فہرست میں اُن لوگوں کو شامل کیا جائے گا جن کے گھر کچے ہیں یا گھر ہی نہیں ہیں ۔ ادھر سنگلدان بلاک میں بھی اسی طرح کی گرام سبھا کا انعقاد ہوا جس کی صدارت انچارج بلاک ڈولپمنٹ آفیسر طارق سعید سہروردی نے کی اس موقعہ پر محکمہ کے ملازمین کے علاوہ لوگوں کی بھاری تعداد موجود تھی اور لوگوں کو محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے دی جانے والی اسکیموں بارے جانکاری دی ۔ طارق سعید نے اس موقعہ پر لوگوں سے کہا کہ وہ گرام سبھائوں میں آئیں اور یہاں پر محکمہ کی جانب سے دی جانے والی اسکیموں کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نہ لوگ ان گرام سبھائوں میں آئیں گے تب تک اُن کو بھی پتہ نہیں چلے گا کہ اُن کو کس طرح سے محکمہ سے فائدہ اٹھانا ہے ۔