پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی جانب سے گوجر بکروال طبقہ کےلئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مذکورہ طبقہ کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔فوج نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ پروگرام کو منعقد کرنے کا اصل مقصد پسماندہ طبقہ کے لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کے سلسلہ میں مکمل اور تفصیلی جانکاری فراہم کرنا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے دوران فوج کے ماہرین نے گوجر بکروال طبقہ کے لوگوں کو تعلیم کی اہمیت ،روز گار کے موقعے کےساتھ ساتھ کووڈ کی پھیل رہی وباءکے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اس مشکل وقت میں کووڈ سے بچاﺅ کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔
گوجر بکروال طبقہ کےلئے فوج کا بیداری پروگرام
