؎جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یہاں متعدد وفود ملاقی ہوئے اورانہوںنے درپیش مسائل اُن کی نوٹس میں لائے اور ان کے ازالہ کی مانگ کی۔مسعود چودھری کی قیادت میں گوجربکروال طبقے کے ایک وفد نے جموں میں ٹرائبل ریسرچ سینٹر قائم کرنے اور خانہ بدوش طبقے کے لئے ایک معقول باز آبادکاری پالیسی لاگو کرنے کی مانگ کی۔ڈوڈہ سے آئے ایک او ر وفد نے ضلع میں مختلف مقامات پر سیلاب سے بچائو کیلئے حفاظی باندھ تعمیر کرنے کی مانگ کی جو حالیہ سیلابوں میں بہہ گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ سے ٹھیکداروں کا ایک وفد بھی ملاقی ہوااور انہیں درپیش مسائل کا ازالہ طلب کیا۔وزیرا علیٰ نے وفود کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ ان کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔