نئی دہلی //13 جنوری 2025 سے شروع ہو رہے مہاکمبھ میں معروف بزنس مین گوتم اڈانی ’آرتی سنگرہ‘ (آرتیوں کا مجموعہ) کی ایک کروڑ کاپیاں عقیدت مندوں کے درمیان مفت تقسیم کریں گے۔ اسی حوالے سے گوتم اڈانی نے گیتا پریس کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس حوالے سے ایک پوسٹ کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ ہمارے لیے نہایت ہی اطمینان کی بات ہے کہ اس ’مہایگیہ‘ میں باوقار ادارہ گیتا پریس کی مدد سے ’آرتی سنگرہ‘ کی ایک کروڑ کاپیاں کمبھ میں آئے عقیدت مندوں کی خدمت میں مفت پیش کر رہے ہیں۔‘‘اڈانی نے اس پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’’آج سناتن ادب کے ذریعہ 100 سالوں سے ملک کی خدمت کر رہے گیتا پریس کے معزز عہدیداروں سے مل کر کافی متاثر ہوا۔ گیتا پریس کے بہترین خدمات کے لیے اظہار تشکر کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ بے لوث خدمات اور مذہب و ثقافت کے تئیں ذمہ داری کا احساس حب الوطنی کی ہی ایک شکل ہے جس کے لیے ہم سب پْرعزم ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’مہاکمبھ ہندوستانی تہذیب اور مذہبی عقیدے کا مہایگیہ ہے۔