جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے گاندھی نگر حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ببلیانہ، گنگیال اور نیو دشمیش نگر کے دورے کے دوران متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے لازمی اقدمات کریں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران پارکوں اور باغات کو بڑھاوا دینے کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت گاندھی نگر حلقہ کی جاذبیت میں اضافہ کرنے کے لئے ایک وسیع پروگرام پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ کاموں کے معیار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اُن علاقوں کی جانب توجہ دی جانی چاہئے جو ابھی ان سہولیات سے محروم ہیں۔