گندو// سب ضلع گندو بھلیسہ میں چوٹی کٹنے کا پہلا واقعہ گندو بھلیسہ کے پالی گائوں میں پیش آیا ہے جس سے گندو، بھلیسہ ، کاہرہ اور بانجواہ میں لوگوں خاص طور سے خواتین میں ایک خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔ گندو کے پالی گائوں میں ایک 14سالہ لڑکی تحسینہ دخترمحمد امین ساکنہ پالی کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی لوگ اور پولیس یہ خبر سنتے ہی جائے موقعہ پر پہنچا گئے اور بے ہوشی کی حالت میں لڑکی کو سب ضلع اہسپتال گندو میں داخل کرا دیا گیا جہاں پر اس نے بتایا کہ صبح دس بجے ایک شخص جس نے سر پر پگڑی پہنی ہو ئی تھی نے مجھ سے کھانا مانگا گھر کے اندر کھانا لانے کیلئے مڑی تو اس نے پیچھے سے میری چوٹی کاٹ دی اور میں بے ہوش ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ توجہ دے کر تحقیقات کی جائے اس سلسلہ میں ایس ایچ او گندو عنائت حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سلسلہ میں ہم نے کارروائی شروع کر دی ہے اور اس معاملہ میں جس کا بھی ہاتھ ہوگا اس کو جلد بے نقاب کیا جائے گا اور مقامی لوگوں سے کہا کہ کسی بھی غیر شنخت شدہ شخص کو بھر میں آنے اجازت نہ دیں۔