مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ کے جوان سکیئرعبدالمجیدبخشی نے امسال بھی گلمرگ میں ملکی اورغیرملکی سیاحوں کی دلچسپی کیلئے ہیلی کاپٹرسروس شروع کی ہے۔گزشتہ برس یہ ہیلی کاپٹرسروس سیاحوں کی پہلی پسنداورترجیح رہی۔اس سروس سے سیاح دس منٹ میں افروٹ پہنچ جاتے ،جبکہ سن شائن پیک جوسیاحوں کی پہلی پسند ہوتی ہے اور جہاں سے سکیئر اونچے پہاڑوں پر سکینگ کرتے ہوئے درنگ پہنچ جاتے ہیں۔افروٹ اور سن شائن پیک پربرف سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیتاہے۔عبدالمجیدبخشی عرف بلہ بخشی خودبھی ایک کامیاب سکیئر ہیں اور انہوں نے یورپ میں بھی سکینگ کی ہے۔ بلہ بخشی کی ہیلی کاپٹر سروس سے کئی نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا جبکہ اس سروس سے گلمرگ میں سیاحت کو نئی جہت مل جائے گی۔ اس وقت گلمرگ میں چھوٹے بڑے ہوٹل سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔بلہ بخشی نے اُمید ظاہر کی کہ اس سال وانٹر گیمز شروع ہونے سے گلمرگ میں سرمائی سیزن جوبن پر رہیگا ،جس سے روزگار کمانے کا موقعہ علاقہ کے لوگوں کو ملے گا۔گلمرگ میں سیاحوں کے ساتھ کام کرنے والی انجمنوں نے بلہ بخشی کو گلمرگ کا برانڈ ایمبیسیڈر قرار دیاہے۔