گلمرگ میں ہلکی برفباری

 سرینگر//محکمہ موسمیا ت کی پیشگوئی کے عین مطابق  وادی میں گذشتہ شب کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں جبکہ گلمرگ سمیت وادی کے کئی بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 2دن تک مزید بارشوں اور ہلکی برفباری کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ہلکی 1.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ قاضی گنڈ میں 6.0 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ پہلگام میں 7.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کوکرناگ میں 0.8 ملی میٹر، گلمرگ میں 7.8 ملی میٹر بارش اور 0.2 سینٹی میٹر گہرائی میں ہلکی برف باری ہوئی ۔ یہاںگذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 6سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔