گلمرگ میں سنو بائیک ڈرائیور کی ایمانداری

 گلمرگ// گلمرگ میں سنو بائیک ڈرائیور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرلہ کی سیاح کو ہزاروں روپے سمیت کھویا ہوا پرس واپس کیا۔ ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی رجنی دیوی کا پرس اسوقت کھلن مرگ میں کھو گیا جب وہ برف پر کھیلنے میں مصروف تھی ۔اس دران وہاں سے سنو بائیک ڈرائیور امتیاز احمد گیلانی ساکن قاضی پورہ کا گزر ہوا جس نے پرس اٹھایا اور گنڈولہ کے لاوڈ اسپکیر سے اعلان کروایا کہ اگر کسی کا پرس گم ہوا ہے تو وہ رابط کرے۔ خاتون سیاح نے ڈرائیور سے رابطہ کیا اور ٹورسٹ پولیس کی موجودگی میں پرس واپس کیا ۔ خاتون سیاح نے ڈرائیور کی ایمانداری کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ جہاں کشمیری مہمان نوازی میں مشہورہے وہاں کشمیری لوگ ایماندار بھی ہیں۔