ٹنگمرگ//گلمرگ میں 26 فروری سے منعقد ہونے جارہے ’کھیلو انڈیا ‘سرمائی کھیلوں کیلئے جہاں تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں وہیں سیاحتی مقام میں سیاحوں اور کھیلوں میں شرکت کرنے والے افراد کو بازار میں معیاری اشیاء دستیاب رکھنے کیلئے محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری نے نائب تحصیلدار ٹنگمرگ بشیر احمد کی قیادت میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران ٹیم نے قصوروار تاجروں سے 3500 روپئے کاجرمانہ وصول کیا ۔ انفورسمنٹ ونگ بارہمولہ کے فیاض احمد نے بتایا کہ گلمرگ کے دوکانداروں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت نہ کریں تاکہ سیاحوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔چیکنگ ٹیم نے دوکانداروں کو گراں فروشی سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔