سرینگر//ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نے صوبہ کشمیر کے اسسٹنٹ کمشنر پنچایتوں اور ڈی پی اوز کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں 14ویں ایف سی کاموں ، گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ ( جی پی ڈی پی ) ، عوامی منصوبہ بندی مہم اور پنچایت سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیا۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ صوبہ میں ہر پنچایت میں اُٹھائے گئے تمام 14 ویں ایف سی کے کاموں کو 31؍ دسمبر 2021ء تک ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ جگہ جگہ تشخیص اور کاموں کی تیزی سے تکمیل کے لئے وسیع فیلڈ وزٹ اور فنڈس کا بروقت استعمال کریں۔ناظم دیہی ترقیات کشمیر نے جی پی ڈی پی او رپیپلز پلان مہم ۔2021ء کی ضلع وار صورتحال کاجائزہ لیا۔ اُنہوں نے ہر پنچایت میں فیلڈ عملے کو متحرک کرنے ، باقاعدہ گرام سبھا منعقد کرنے اوراِی ۔ سوراج پورٹل پرمتعلقہ ڈیٹا کو بروقت اَپ لوڈ کرنے کی ہدایات دیں۔اُنہوں نے تمام مکمل شدہ کاموں کی صد فیصد جیو ٹیگنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور عوام کے مسائل کو نچلی سطح پر فعال طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ گرام سبھائوں کو باقاعدگی سے منظم کیا جانا چاہیئے اور ہر پنچایت میں ترقیاتی سرگرمیوں میں پی آر آئیز کو فعال طور پر شامل کیا جانا چاہئے اور اس کے علاوہ عوام الناس کو آر ڈی ڈی سکیموں کے رہنما خطوط اور فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئے۔پنچایتوں اور کمیونٹی سطح پر کووِڈ کی تیاری اورموبلائزیشن کے لئے کمپیوٹر اور دیگر اشیاء کی خریداری کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔