گدھا افسانچہ

اِکز اقبال

ایک سیاست دان ووٹ مانگنے کیلئے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000روپئے پکڑاتے ہوئے کہا، “بابا” جی اس بار ووٹ مجھے دیں! ” بابا جی نے کہا ‘ بیٹا مجھے پیسے نہیں چاہئے۔ پر تمہیں ووٹ چاہئے تو ایک گدھا خرید کے لا دو۔ سیاست دان کو ووٹ چاہئے تھا وہ گدھا خریدنے نکلا ! مگر کہی بھی 40000روپے سے کم قیمت کا کوئی گدھا نہیں ملا تو واپس آکر بابا جی سے بولا ‘۔
مناسب قیمت پر کوئی گدھا نہیں ملا ! کم سے کم 40000 کا گدھا ہے اس لیئے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا، پر 1000دے سکتا ہوں !
بابا جی نے کہا بیٹا اور شرمنده نا کرو ! ” تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ہے جب گدھا 40000 سے کم میں نہیں بکا تو میں 1000میں کیسے بک سکتا ہوں ؟؟؟
���
موبائل نمبر؛ 7006857283