رام بن //منگل کی صبح بانہال پولیس اسٹیشن کے حدودمیں سلہاد شیربیبی کے مقام پر جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک ٹاٹاموبائل گاڑی حادثہ کا شکار ہوکربشلڑی نالہ میں جاگری جس کے نتیجہ میں گاڑی کے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں۔پولیس نے بتایا کہ سری نگر جانے والا ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK08D-1950 اپنے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور بشلری نالہ میں جا گرا۔اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور مقامی رضاکاروں اور نچلانہ میں تعینات آرمی کی شدید کوششوں کے بعد وہ ریسکیو کے لئے جائے وقوع پر پہنچے ۔انہوں نے زخمی ڈرائیور کو بازیاب کرایا اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آرمی میڈیکل ایڈ سنٹر ناچلانہ منتقل کردیا گیا ، جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی ڈرائیور کی شناخت نریش کمار ولد دیوداس ساکن کٹھوعہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اُسے خصوصی علاج کے لئے ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیاجہاں سے اُسے سرینگر منتقل کیاگیا۔