سرینگر// ہائی کورٹ نے جمعرات کو حکومت کے اس سرکیولر کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے تحت جموں و کشمیر میں بیرون ریاستوں سے لائی جانے والی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس علی محمد ماگرے اور ونود چٹرجی کول کے ڈویژن بنچ نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر فریقین کو ورچوئل موڈ کے ذریعہ موجود جماعتوں کی سماعت کے بعد دو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔آر ٹی او کشمیر کی جانب سے 27 مارچ کو جاری کردہ سرکیولر میں موٹر وہیکل ایکٹ اور سنٹرل موٹر وہیکل رولز کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے باہر سے خریدی گئی گاڑیوں کی دوبارہ اندراج کو 15 دن میں لازمی قرار دیا گیا ہے۔