گاڑیاں چرانے والے دو افراد گرفتار، چار گاڑیاں بر آمد: سری نگر پولیس

سری نگر//جموں و کشمیر پولیس نے گاڑی چرانے والے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چار گاڑیاں بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
 
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ کچھ افراد کی طرف سے گاڑیاں چرانے کی ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سری نگر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے دو گاڑیاں اور دو موٹر سائیکل بر آمد کئے۔
 
گرفتار شدگان کی شناخت شیر امین ڈار ولد محمد امین ڈار ساکن کرسو راج باغ اور امتیاز احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکن خانیار سری نگر کے بطور کی گئی ہے۔
 
دریں اثنا پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹس لگائیں تاکہ ایسے واقعات کو پیش آنے سے روکا جا سکے۔