جموں //گور نمنٹ وومن کالج گاندھی نگر میں کالج کے انٹرنل کوالٹی ایشورینس سیل کی طرف سے والدین اور سٹاف ممبران کے مابین میٹنگ کا اہتمام کیا ۔میٹنگ کے دوران والدین اور کالج انتظامیہ کے درمیان کئی مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس موقعہ پر ڈین سٹوڈنٹ ویلفیئر پروفیسر مینو مہاجن نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کالج انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہیں تاکہ مذکورہ کالج میں طلباء کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے کئی امور پر نظر ثانی کی جاسکے ۔اس موقعہ پر کو آرڈینٹرIQACڈاکٹر سریندر کمار نے کالج کی جانب سے حالیہ کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کالج پر نسپل ڈاکٹر کوشال سموترہ نے کہاکہ انتظامیہ کالج میں بہترین سہولیات اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے سٹاف ممبران کو طالبات کے مسائل کو حل کرنے کی تلقین بھی کی ۔