عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بجلی کے کرنٹ لگنے کے ایک افسوسناک واقعہ میں تولہ مولہ گاندربل میں غلام نبی بٹ ولد غفور بٹ، ساکن لڈونا اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب تلہ مولہ علاقے میں چنار کے درختوں کی شاخیں کاٹنے کی کوشش کے دوران وہ بجلی کی ٹرامیشن لائن چھو گیا۔اسے ابتدائی طور ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔اس خبر نے پورے علاقہ کو صدمے اور گہرے دکھ کی لپیٹ میں لے لیا۔اس دوران سرینگر میںناکہ چیکنگ کے دوران ایک پولیس افسر اس وقت زخمی ہو گیا جب اسے سمارٹ سٹی بس نے ٹکر مار دی۔ زخمی افسر کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی افسر کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی محمدکے طور پر ہوئی ہے، جو پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں تعینات ہیں۔ افسر ریڈیو کشمیر کے قریب ناکہ ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک ایک اسمارٹ سٹی بس نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ زخمی اے ایس آئی کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔