راجا ارشاد احمد
گاندربل //گاندربل کے مضافاتی علاقہ وائیل وڑر گوٹلی باغ میں 21اور 22جولائی کی درمیانی رات 25سالہ نوجوان اپنی رہائش گاہ میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق مقتول کی شناخت فرحان احمد خان ولد ہارون رشید خان کے بطور ہوئی ہے۔اس موقع پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا۔گاندربل پولیس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔