سری نگر//گاندربل پولیس نے ضلعی پولیس لائنز گاندربل میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب میں اے ایس پی گاندربل فیروز یحیٰ (جے کے پی ایس) کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے سب انسپکٹر رتن لال اور اے ایس آئی شوکت احمد کے رشتہ دار بھی موجود تھے ۔اے ایس پی گاندربل نے سبکدوش ہونے والے افسران کی فرائض کی کے تئیں کی گئی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے سبکدوشی کے بعد ان کی نیک خواہشات اور کامیاب زندگی اور تندرستی کی دعا کی۔ اس موقعہ پرسبکدوش افسران نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنے تجربوں کاذکر کیا اور الوداعی تقریب کے انعقاد پر اے ایس پی گاندربل اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا ۔