راجہ ارشاد احمد
گاندربل// یوتھ سروس اینڈ سپورٹس محکمہ جموں و کشمیر نے گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن (جی سی او پی ای) گڈورہ گاندربل میں ایک شاندار بین صوبائی سطح بیس بال مقابلہ لڑکوں اور لڑکیوں کے انتخابی ٹرائلز کا آغاز کیا۔پہلے دن بوائزانڈر 19 کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے 54 پرجوش طلباء کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ضلع گاندربل فاتح بن کر ابھرا اور ضلع پلوامہ کو شکست دی۔اس موقع پر ڈی وائی ایس ایس او گاندربل شیخ شفقت اقبال اور پرنسپل جی سی او پی ای گڈورہ گاندربل ڈاکٹر ہرتیج سنگھ نے شرکت کی۔افسران نے تمام طلباء اور شعبہ کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔ڈی وائی ایس ایس او گاندربل نے شاندار ٹیموں/کھلاڑیوں کو ان کی اچھی ٹرافیوں سے نوازا اور ان سب کو ان کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طالب علم کھلاڑی اپنے متعلقہ کھیلوں میں بہت محنت کرتے رہیں۔